حیدرآباد۔3۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر کے سامبا شوا راؤ آج کانگریس سے
مستعفی ہونگے۔ریاست کی تقسیم کے بعد وہ بطور احتجاج کانگریس سے اپنے 30سالہ
قدیم رشتہ کو توڑینگے۔انہوں نے سب سے پہلے 1984 میں لوک سبھا رکن منتخب
ہوئے۔اور 1989, 1998,
2004, 2009 مسلسل لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔ اور
2013جون 17کو مرکزی وزیر کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ذرائع کے مطابق وہ سب سے
پہلے تلگو دیشم میں شمولیت کا فیصلہ کیا تاہم تلگو دیشم کی جانب سے انکار
پر امکان ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ دے سکتے ہیں۔